Heart touching
ایک شخص نے بچھڑا ذبح کیا اور اسے آگ پر پکا کر اپنے بھائی سے کہا کہ ہمارے دوستوں اور پڑوسیوں کو دعوت دو تاکہ وہ ہمارے ساتھ مل کر اس کو کھائیں اس کا بھائی باہر گیا اور پکار کر کہا۔ اے لوگو!! ہماری مدد کرو میرے بھائی کے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔ کچھ ہی دیر میں لوگوں کا ایک مجمع نکلا اور باقی لوگ کام میں لگے رہے جیسے انہوں نے کچھ نہ سنا ہو۔ وہ لوگ جو کہ آگ بجھانے میں مدد کو آئے تھے انہوں نے سیر ہوکر کھایا پیا۔ تو وہ شخص اپنے بھائی کی طرف تعجب سے دیکھ کر کہنے لگا : یہ جو لوگ آئے تھے میں تو انہیں نہیں پہچانتا اور نہ میں نے پہلے ان کو دیکھا ہے پھر ہمارے دوست احباب کہاں ہیں؟ بھائی نے جواب دیا کہ یہ لوگ اپنے گھروں سے نکل کر ہمارے گھر میں لگی آگ بجھانے میں ہماری مدد کو آئے تھے ناں کہ دعوت میں۔اس لیے یہی لوگ مہمانی اور مہربانی کے مستحق ہیں. "جس کو تکلیف کے وقت اپنے اردگرد نہ پاؤ اس کو دوست،بھائی،یا پڑوسی کا نام مت دو۔ اور جو تنگی کے وقت تیرا ساتھ دے وہی آپ کے حقیقی ہمدرد ہیں" ۔ A man slaughtered a calf and cooked it on fire. He said to his brother, "Invite our frie